5 جون 2021 - 14:26
ایران کی دنیا سے تجارت میں سالانہ 20 سے 40 فیصد تک ترقی کی گنجائش

نفر نے تجارتی لین دین کی 100 فیصد ترقی کی بینادی ڈھانچے کا فراہم نہ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے ہر سال ملک میں برآمدات اور درآمدات میں 20 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی چیمبر آف کامرس کے برآمدی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تجارتی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے ہر سال ملک میں برآمدات اور درآمدات میں 20 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "جمشید نفر" نے ہفتے کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی برآمدی اور درآمدی صلاحیت کے مقابلے میں موجودہ تجارتی اعداد و شمار بہت کم ہیں؛ لہذا ہم صحیح، معقول اور جامع پالیسیاں نافذ کرکے، تجارت میں بتدریج بہتری کی توقع کرسکتے ہیں۔

نفر نے تجارتی لین دین کی 100 فیصد ترقی کی بینادی ڈھانچے کا فراہم نہ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے ہر سال ملک میں برآمدات اور درآمدات میں 20 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔

ایرانی چیمبر آف کامرس کے برامدی کمیشن کے سربراہ نے رواں شمسی سال کے پہلے دو مہینوں میں تجارتی لین دین میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران اور کورونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں سرحدوں کی بندش کی وجہ سے ہمیں مصنوعات کو برآمدت کرنے میں بہت سارے مشکلات کا سامنا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی لین دین کی صورتحال، معمول کی صورتحال پر آئی اور اسی وجہ سے ہمیں تجارت میں ترقی نظر آئی۔

نفر نے کہا کہ ویانا جوہری مذاکرات کے نتائج کی پیش گوئی بہت مشکل ہے لہذا ہمیں پتہ نہیں کہ تجارت کا راستہ کہاں سمت میں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے ایران کی معاشی اور تجارتی صورتحال پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوجائیں گے اورعوام پر معاشی دباؤ میں کمی آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، مئی مہینے کے دوران، ایران اور دیگر ملکوں کیساتھ مجموعی طور پر 22 ملین 200 ہزار ٹن کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی لین دین ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 6۔6 اور مالیت کے لحاظ سے 38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲